ناں کوئی خواب ناں ہی کوئی دعا
خالی سی ویران آنکھیں خالی سے ہاتھ
آخر کو ہم جائیں کہاں
نہ کوئی منزل نہ کوئی رستہ
نہ ہمسفر نہ ہی کوئی ہمنوا
جھولی ہے خالی خاک ہے گریبان
مڑ جاتی ہے راہ
ہم بھی مڑ جاتے ہیں وہاں
نہ ہی منزل نہ ہی نظر آتا ہے کوئی نشاں
من ہوا بنجر
قلم ہوا خواں
سوچ بنی ہے قبر
جارہا ہے صبر
نہ کوئی دوست نہ دلبر
پھر سے آنے لگا ہے دسمبر
وحشتوں کی آئی گی پھر سے خبر
میٹھی سی سردی ڈھائے گی قہر
خالی سا دل سونی سی نظر
اداس سی شامیں اور کوئی نہیں ڈگر
الجھے الجھے سے چہرے
نئے سے پیرہن
سرد سی ہوائیں گرم سی شال
بکھرا بکھرا سا حسن
کندھے پر بکھرا زلف کا جال
جھیل سی آنکھیں پہرا پلکوں کا
اس پر ذرا آوارہ سا کاجل
ٹھنڈا ٹھنڈا سا دسمبر حسن کا بادل
خان موسم بدل رہا ہے
کمزور ہے آشیانہ
راہ لے اب بدل