پھر کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے

Poet: Habib Jalib By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

پھر کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے
ہم ترا شہر چھوڑ جائیں گے

دور افتادہ بستیوں میں کہیں
تیری یادوں سے لو لگائیں گے

شمعِ ماہ و نجوم گل کر کے
آنسوؤں کے دیئے جلائیں گے

آخری بار اک غزل سن لو
آخری بار ہم سنائیں گے

صورتِ موجِ ہوا جالب
ساری دنیا کی خاک اڑائیں گے

Rate it:
Views: 550
19 Sep, 2011