پھر یہ احسان جتاتے کیوں ہو
Poet: UA By: UA, Lahoreخود پہ الزام لگاتے کیوں ہو
حق کو ناحق سے ملاتے کیوں ہو
جو تمہارا نہیں اسے آخر
جبر سے اپنا بناتے کیوں ہو
جن کی تعبیر نہیں پا سکتے
ایسے خواب سجاتے کیوں ہو
خوب سے خوب تر کی چاہت میں
جان کو روگ لگاتے کیوں ہو
اپنی تقدیر کے مالک ہو کر
نیر آنکھوں سے بہاتے کیوں ہو
جو مقدر میں لکھا ہونا ہے
میری جاں جان جلاتے کیوں ہو
کوئی اہل ستم سے یہ پوچھے
ہمارے دل کو ستاتے کیوں ہو
کر کے احسان ہمارے دل پہ
پھر یہ احسان جتاتے کیوں ہو
اپنے آئینہ دل کو عظمٰی
دیار سنگ میں لاتے کیوں ہو
More Sad Poetry






