پھول سے نازک تتلی لڑکی
Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, میانوالیپھول سے نازک تتلی لڑکی
چاند سے گہری نکلی لڑکی
میرے خوابوں کی رانی تھی
اک دبلی سی پتلی لڑکی
آج تک اس کو سمجھ نا پایا
تھی خاموش پہیلی لڑکی
بن جاتی تھی کبھی کبھی وہ
اپنی آپ سہیلی لڑکی
نرم نرم سی پیاری پیاری
ریشم سے بھی اجلی لڑکی
میرے ذہن پہ نقش ہے باقر
آج بھی وہی پہلی لڑکی
More Sad Poetry






