پہلے خود کو عام تو کر
Poet: Bushra Shahzadi By: Bushra Shahzadi, Sialkotاگر حاصل مقام چاہتا ہے تو عظیم لوگوں کی فہرست میں
تو خاص بننے کے لئے ، پہلے خود کو عام تو کر
نبوت رسالت سے پہلے پیغمبر بھی تو عام تھے نا !!!
و تعز من تشاء کے لئے ، پہلے خود کو عام تو کر
زندگی کی ہر مشکل کا حل موجود ہے "مصحف📖" میں
حکمت ودانائی کے موتی💎 ذخیرہ کرنے کے لئے ،پہلے خود کو عام تو کر
عمل کا کرنا ضروری ہے بجائے علم کے انبار سے
اس کٹھن سفر کو سہل بنانے کے لئے ،پہلے خود کو عام تو کر
رکھ کر رب کے کن پر بھروسہ"بشری" توخالص بن جا
اور کسی حرص و خواہش کے بغیر ،پہلے خود کو عام تو کر
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم