پیار کو پانے والا
Poet: Ahsan Changezi By: Ahsan Changezi, karachiوہ میرا یار میرے پیار کو پانے والا
 وہ چپکے چپکے میرے خواب میں آنے والا
 
 زمانے بھر کے غموں کو اتار کے خود میں
 میری آنکھوں میں نئی خوشیاں سجانے والا
 
 نجانے کتنے ہی طوفان میں لٹ کر تنہاں
 وہ نہتا میرے آنگن کو بچانے والا
 
 وہ اپنی سسکیوں آہوں کو بنا کر نغمہ
 میرے کانوں میں ترنم سے سنانے والا
 
 میری ہی جیت میں کرتا تھا مسلسل محنت
 وہ اپنے آپ کو مجھ ہی سے ہرانے والا
 
 چاک کر کے میرے سینے میرے دل دھڑکن کو
 وہ میری روح میری رگ رگ میں سمانے والا
 
 بڑے آرام سے سویا ہے کفن میں احسن
 مجھے دکھ درد کے جیون سے جگانے والا
  
More Sad Poetry






