پیکر خاک کو ماہ نور بنا دیتی ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreپیکر خاک کو ماہ نور بنا دیتی ہے
تیری مسکان مجھے ایسی ضیا دیتی ہے
نہال کرتی ہے مجھے تیری خوشی ایسے
میرا سراپا ستاروں سے سجا دیتی ہے
دل سے مایوسیوں کے سائے ہٹا دیتی ہے
تیری ہر بات حوصلہ وہ نیا دیتی ہے
تیری کھوج میں نکلوں میں خود سے آن ملوں
صبا ہر موڑ پہ تیرا ہی پتا دیتی ہے
مجھے عظمٰی سدا اسکا خیال رہتا ہے
میری ہر سانس اسے دل سے دعا دیتی ہے
More Sad Poetry






