چار دیواریں بنا کر کیا سوچتے ہو
Poet: وقاص احمد وکی By: Waqas Ahmad Wicky, Bahawalpurچار دیواریں بنا کر کیا سوچتے ہو
 یہ مکاں ابھی بھی مکاں تو نہیں ہے
 
 جو تمھارا شب و روز آنا جانا ہے وقاؔص
 یہ دِل ہے میرا ، کُل جہاں تو نہیں ہے
 
 دیکھ کر میری قبر کیا پھر سے شرماؤ گے؟
 اور کہو گے کہ وقاؔص یہاں تو نہیں ہے؟
 
 لرزتے ہاتھوں سے لکھ کے نام کسی کے ورق پہ کہنا
 یہ نام ہے میرا ، محبت کا بیاں تو نہیں ہے
 
 کاش کہ وہ کہہ دے چھوڑ دنیا کو وقاؔص تُو بھی
 تُو دل میں ہے میرے ، کہیں عیاں تو نہیں ہے
More Sad Poetry






