کتنی مدت ہوئی اب تو آئو صنم
لوٹ آئو صنم، چاندنی رات ہے
چاہت و پیار کے گیت گائو صنم
لوٹ آئو صنم، چاندنی رات ہے
تیری کوئل سی سر سننے کو ترسے دل
اپنے گیتوں کی دھن گنگنائو صنم
لوٹ آئو صنم، چاندنی رات ہے
درد کی قید میں قید میرا وجود
شہر زندان میں دیپ جلائو صنم
لوٹ آئو صنم، چاندنی رات ہے
جانے کس دوش میں تو نے چھوڑا مجھے
میری گستاخیاں بھول جائو صنم
لوٹ ائو صنم، چاندنی رات ہے
آنسئوں کی قتار تیری خاطر بہے
دل تڑپ کر کہے آ بھی جائو صنم
لوٹ آئو صنم، چاندنی رات ہے