چاندنی چاند کی بن، رات بھر تیرا خیال رہا

Poet: عامر امتیاز عاؔمر By: عامر امتیاز عاؔمر, Rawalpindi

چاندنی چاند کی بن، رات بھر تیرا خیال رہا
ہو گا کہاں شب غم ، دِل میں یہ سوال رہا

کبھی یاد کیا وفا کو تیری ، کبھی آئی جفا یاد
رہی کشمکش یہی ، یہی رات بھر حال رہا

ہوئے تھے جس کے قیدی ، کبھی وقت فرصت
سامنے نظر کے ، تیری زلفوں کا جال رہا

آیا وقت یاد پرانا ، بن بن درد عاؔمر
جب تھا پاس ہمارے ، جب وصال رہا

Rate it:
Views: 396
07 May, 2024