چاند اور ستارے جانتے ہیں مجھے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

چاند اور ستارے جانتے ہیں مجھے
سمندر اور کنارے جانتےہیں مجھے

تمام عمر ظلمت میں گزری ہےلیکن
روشنی کہ استعارے جانتےہیں مجھے

خوشیاں مجھ سےروٹھی رہتی ہیں
مگر غم سارے جانتے ہیں مجھے

جو اپنے محبوب سے جدا ہیں
سب ہجر کےمارے جانتےہیں مجھے

جہاں ہم دونوں ملا کرتے تھے
وہ گلیاں چوبارے جانتےہیں مجھے
 

Rate it:
Views: 564
08 Mar, 2014