چاھتیں منزل ہی بنیں یہ ضروری تو نہیں
Poet: Owais Sherazi By: Owais sherazi, Lahoreچاھتیں منزل ہی بنیں یہ ضروری تو نہیں
ہم بھی کبھی خوش ہوں یہ ضروری تو نہیں
جسے چاہیں اسے ہی اپنانا کوئی شرط نہیں
اور اسے بھول ہی جائیں یہ ضروری تو نہیں
یادوں کو چاہت ہی بنا لینا ھرگز قانون نہیں
اور پھر یادوں میں تڑپنا کوئی ضروری تو نہیں
جانے والوں کی یاد میں مسکرانا منع تو نہیں
اور مسکرا کر آنسو بہانا کوئی ضروری تو نہیں
جانے والوں کو دعائیں دینا کوئی جرم تو نہیں
اور پھر رو کر سسکنا کوئی ضروری تو نہیں
محفلوں میں تنہا، اداس رہ کر جلیں تو کیا فائدہ
اب سدا کیلئے یہ تنہائی کوئی ضروری تو نہیں
More Sad Poetry







