چاہتاھے دل ایسی کوئی غزل لکھ لوں
جسکے ہر لفظ میں اک آگ چھپالرلکھ لوں
ہرعروج کازوال ہرابتدا کی انتہالکھ لوں
ہر آغاز کا انجام لکھ لوں
ہرآنسوکاجوازہردردکی صدالکھ لوں
ہردکھ کی داستاں لکھ لوں
ہرآنکھ کےخواب کی تعبیرلکھ لوں
غم اورخوشی ملنےکی حقیقت لکھ لوں
جوہردل میں پوشیدہ ہیں
وہ راز نہاں کھول کر لکھ لوں
وہ سچ زمانہ جسکوچھپائے
چھپ کےپردوں میں بھی وہ بیان مکمل لکھ لوں
جوکوئی محسوس نہ کرپائے
ان لوگوں کےاحساسات وجذبات لکھ لوں
جوظاہرہونےنہیں دیتے کبھی
میں ان لوگوں کےمجبوریء حالات لکھ لوں
جو کسی کےیادوں میں ہی رہ جائے
ان لمحات کےاندازو واقعات لکھ لوں
جس سےذندگی کسی کی سنورجائے
ایسی لبوں پہ مچلتی دعاؤں کےسوغات لکھ لوں
ہر دل کی خواہش مٹتی امیدوں سلگتی آرزوں کو
اور ہر وعدہ ٹھوٹنےکےوجوہات لکھ لوں
وہ محشرجواس دنیامیں برپاھے
اسکےتباہ کاریوں کامنظرلکھ لوں
جب نفرتوں کےبھیڑمیں آرام وسکون کھوجائےعائش
پھرمیں کیسے یہ تیرا نام لکھ لوں