Add Poetry

چاہتے ہیں اُسے کتنا

Poet: By: Naveed Iqbal, Karachi

چاہتے ہیں اُسے کتنا اس کو بتا دیا
الفت میں اُس کی ہم نے مٹ کر دکھا دیا

پرستش سے اُس مورت کی فرصت مجھے کہاں
چاہت میں اُس کی میں نے خدا کو بھلا دیا

برسوں جسے مانگا برسوں میں جسے پایا
افسوس چند ہی لمحوں میں اُس کو گنوا دیا

کیا بتاؤں تم کو اس جنونِ عشق میں
کیا پایا میں نے اور کیا لُٹا دیا

دھڑکن میں جو بسا تھا قسمت میں جو لکھا تھا
مت پوچھوں میں نے کیوں اُس کو بھلا دیا

تبسم سجائے پھرتا تھا ہر لمحہ وہ پہلوں میں
آج میری حالت نے اُس کو رلا دیا

حیران ہو رہا ہو خود کو دیکھ کر نوید
کیا سے کیا مجھ کو اُس کی جفا نے بنا دیا

Rate it:
Views: 636
17 Mar, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets