Add Poetry

چلتے ہیں

Poet: ڈاکٹر صبا غزالی By: ڈاکٹر صبا غزالی, Karachi

چلو اب پھر سے چلتے ہیں
اور اِن سے اُن سے ملتے ہیں
کہ ہو آئیں اس باغ بھی
جہاں پر پھول کھلتے ہیں

ہوئی وہ بات پرانی ہے
کہ سب کی یہ کہانی ہے
کہ سوز و غم کس بات کا
یہ زندگی یہ دکھ فانی ہے

چلو کچھ کرتے ہیں نیا
نہ کوئی جو اب تک کر سکا
برائی ہم ہی روکیں گے
تو پھر کس بات کی حیا
وہ اک دلدل تھی جس میں
ہم غوطے لگاتے تھے
جتنا جتنا ہم چلتے
فقط دھنستے ہی جاتے تھے

مگر اب دَور ہے بدلا
کہ اپنے غیر ہیں سارے
اور غیر تو غیر ہی ٹھہرا
پھر کیوں ڈھونڈیں سہارے

سو گر چلتے ہو تو بولو
سلے لب اب تم کھولو
مجھے تو جانا ہی ہوگا
اپنی منزل تم خود بولو

میرے جذبات سچے ہیں
جنون بہت سا ہے باقی
جفا کبھی نہ کی میں نے
بات تو بس ہے وفا کی

کہ تم میں خیر لگتی ہے
تو تم کیوں کر رکتے ہو
جو لڑ سکتے ہو تم
تو جھک کر کیوں کر چلتے ہو

یہ وقت تو کڑا ہے
پر کوشش کا اجر بڑا ہے
بڑھائو بس ایک قدم تم
اللہ تھامنے کو کھڑا ہے

سنو کچھ ہلتے جلتے ہیں
کہ تھوڑی ہمت کرتے ہیں
سنو اے دلِ نایاب
چلو اب پھر سے چلتے ہیں
 

Rate it:
Views: 2
28 Jan, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets