چلوں تو ایک دنیا ساتھ میرے

Poet: Ghani Ur Rehman Anjum By: Ghani Ur Rehman Anjum, islamabad

جو دیکھے وہ نظر کوئی نہیں ہے
دعاؤں میں اثر کوئی نہیں ہے

دلوں کا توڑنا آتا ہے ہم کو
جو دل جوڑے ہنر کوئی نہیں ہے

رکوں تو ایک دنیا ساتھ میرے
چلوں تو ہمسفر کوئی نہیں ہے

مجھے اس سے محبت ہوگئی ہے
اسے مجھ سے مگر کوئی نہیں ہے

جہاں پر پیار کی دولت ملی تھی
وہاں اب بام پر کوئی نہیں ہے

Rate it:
Views: 686
13 Feb, 2010