Add Poetry

چمن چمن اُسی رنگیں قبا کو دیکھتے ہیں

Poet: Mohsin Bhopali By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

چمن چمن اُسی رنگیں قبا کو دیکھتے ہیں
ہر ایک جلوے میں جلوہ نُما کو دیکھتے ہیں

تیرے مزاج سے ہم اس قدر ہوئے مانوس
کہ شاخِ گُل میں بھی تیری ادا کو دیکھتے ہیں

کلی پہ تیرے لبوں کا گُماں گُزرتا ہے
گُلوں میں ہم تیرے رنگِ حنا کو دیکھتے ہیں

یہ تیری جھیل سی آنکھوں میں ڈوبنے والے
تُجھے خبر بھی ہے آبِ بقا کو دیکھتے ہیں

دمکنے لگتے ہیں ذرے جِدھر سے تُو گزرے
ستارے جُھُک کے تیرے نقشِ پا کو دیکھتے ہیں

تجھے ہو علم تو کیسے، کہ دیکھنے والے
چھُپا کے تجھ سے تیری ہر ادا کو دیکھتے ہیں

کچھ اس میں اور ہی چاہت کا لُطف ہے مُحسن
ہم اجنبی کی طرح آشنا کو دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 363
22 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets