دل بہل جائے تو چھوڑ دیتے ہیں لوگ
کوئی اور مل جائے تو چھوڑ دیتے ہیں لوگ
چار دن کی چاندنی کی قدر کرنا دوستوں
چاندنی ڈھل جائے تو چھوڑ دیتے ہیں لوگ
قسمیں تو کھاتے ہیں لوگ صدا ساتھ جینے کی
ذہن بدل جائے تو چھوڑ دیتے ہیں لوگ
دن بدل جائے تو جذبات بدل جاتے ہیں
حالات بدل جائیں تو چھوڑ دیتے ہیں لوگ
لوگ محبت کرتے ہیں مطلب کیلیے
مطلب نکل جائے تو چھوڑ دیتے ہیں لوگ