Add Poetry

چہرے کی جھریوں میں گُزرے ہوئے سالوں کو دیکھتا ہوں

Poet: Arshad Salaria By: Arshad Salaria, Doda, Jammu

 چہرے کی جھریوں میں گُزرے ہوئے سالوں کو دیکھتا ہوں
جوانی کہاں کھو گئ ا پنے سفید بالوں کو دیکھتا ہوں

کل تلک ہم ایک ہی منزل کے راہی تھے
مگر آج تیرے بد لے ہو ئے خیالوں کو دیکھتا ہوں

لوگ چُراتے ہم سے نظریں تو کوئی اور بات ہوتی
تمہاری بدلی نظروں ، تمہارے تیور تمہاری چالوں کو دیکھتا ہوں

تیرا دامن پکڑ لوں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے
مگر میں زمانے کی باتوں اور سوالوں کو دیکھتا ہوں

زندگی گُزر گئ اندھیروں میں ارشد
اب آخری لمحوں میں روشی اِن اُجالوں کو دیکھتا ہوں
 

Rate it:
Views: 419
05 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets