ڈر لگتا ہے اس کو بھی شہنائی سے
Poet: Sadeed Masood By: sadeed Masood, Newzeland Aucklandڈر لگتا ہے اس کو بھی شہنائی سے
پیار کیا تھا اس نے بھی ہرجائی سے
اس کے بھی اب دل میں درد سا اٹھتا ہے
وحشت ہے اب اس کو بھی تنہائی سے
ڈوھونڈ رہا ہے جھوٹی دنیا میں خود کو
پیار بڑا تھا اس کو بھی سچائی سے
عشق سمندر ہے گہرا وہ کہتا تھا
لوٹ کے آنا مشکل ہے گہرائی سے
ایک ہنر میں یکتا ہے وہ مجھ سے بھی
باتیں جھوٹی کرتا ہے دانائی سے
مجرم ہم وہ منصف ہے کیا بات کریں
خاموشی اب بہتر ہے گویائی سے
عشق سدید فقط بدنام نہیں کرتا
شہرت ہم کو بڑھ کے ملی رسوائی سے
More Sad Poetry






