ڈھونڈ رہا ہوں
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aجاتے ہوئے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہوں
وحشت ہے کہ میں اپنا مکاں ڈھونڈ رہا ہوں
بھر آتا ہے جب دل تو رو لیتے ہیں اکثر
بے نور ہوئی آنکھوں میں جہاں ڈھونڈ رہا ہوں
فرصت میں جو کھویا تھا وہ اب خواب ہوا ہے
بند کمروں میں اب اس کے نشاں ڈھونڈ رہا ہوں
اب ترک تعلق نے ہمیں لا کے یہاں چھوڑا
جہاں ساتھ ملے ایسی دوکاں ڈھونڈ رہا ہوں
More Sad Poetry






