جب بھی کسی کو
پیار سے
کسی سے
ملتا دیکھا
ہنستا دیکھا
بات کرتے دیکھا
رو پڑا وہ
جب بھی کسی کو
محبت سے
رہتے دیکھا
بستے دیکھا
زندگی گزارتے دیکھا
رو پڑا وہ
کیونکہ
وہ پیار کے لئے
محبت کے لئے
ترستا ہی رہا
تڑپتا ہی رہا
اور
یوں ہی
دو پل محبت کے
دو بول پیار کے
پائے بغیر
سنے بغیر
زندگی کی بازی ہار گیا
مرنے کے اس کے
بعد اکثر
لوگوں کو
پیار و محبت کے
دو نہیں بلکہ
اس سے زیادہ
بول بولتے سنتے ہیں
اور سوچتے ہیں
کہ
کاش کسی نے
زندگی میں اس کی
اس کی چھوٹی سی خواہش
پوری کر دی ہوتی
سچی ہی نہیں
صرف اس کا
رکھنے کے لئے دل
پیار کے دو بول
بول دیتا کوئی
محبت کے دو پل
ساتھ اس کے گزار دیتا کوئی
کاش ایسا ہو تا
کاش ایسا ہوتا