نفرتوں کی گر اس نے ابتدا نہ کی ہوتی
انتہا پسند وں نے انتہا نہ کی ہوتی
ہم نے عشق کرنے کی گر خطا نہ کی ہوتی
زندگی مصیبت میں مبتلا نہ کی ہوتی
پھر نہ سہنے پڑتے الزام بے وفائ کے
زندگی نے بھی ہم سے گر وفا نہ کی ہوتی
دو جہاں کی رسوائ ڈال دی ہے دامن میں
کاش ضد پلانے کی ساقیا نہ کی ہو تی
بس ضمیر کے بہکاو ے میں آ گئے ورنہ
ہم نے زندگی خود اپنی سزا نہ کی ہو تی
کچھ روایتوں گا تھا پاس اے صنم ورنہ
رسم بندگی بھی ہم نے ادا نہ کی ہوتی
تب بھی تھے حسن اب بھی ہیں غلام مغرب کے
کاش ایسی آزادی کی دعا نہ کی ہوتی