کاش!
Poet: شہلا خان By: shehla khan, multanبدل دیتی جو لوگوں کی تقدیریں
کاش! ایسی کوئی میں دعا ہوتا
جس کو سن کر روح تڑپ جاتی
کاش! ایسی کوئی میں صدا ہوتا
رقص کرتا جب بھی پڑتی اس پر نظر
کاش! ایسی کوئی میں نگاہ ہوتا
ہر اِک آنگن کو جو مہکا جاتی
کاش! ایسی کوئی میں صبا ہوتا
ہر طرف زندگی اور خوشی ہی خوشی
کاش! ایسی کوئی میں فضا ہوتا
More Life Poetry






