کانٹوں کی سیج پہ تمام عمر گزاری ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

یوں کسی کے احسان کی قیمت اتاری ہے
کانٹوں کی سیج پہ تمام عمر گزاری ہے

تنہا رہ کرخاموش رہنے کی عادت ہوگئی
مگر آنکھوں سےاشکوں کاسمندرجاری ہے

میری بےکسی پہ ہنسنے والےیاد رکھنا
یہاں ہر کسی کی اپنی اپنی باری ہے

کسی کی یادوں میں کھویا کھویا رہنا
کئی سالوں سےیہی عادت ہماری ہے

Rate it:
Views: 500
22 Feb, 2014