کبھی جو مل نہ سکی اس خوشی کا حاصل ہے
Poet: عین عرفان By: محمد رضوان, Multanکبھی جو مل نہ سکی اس خوشی کا حاصل ہے
یہ درد ہی تو مری زندگی کا حاصل ہے
میں اپنے آپ سے پیچھا نہیں چھڑا پایا
مرا وجود مری بے بسی کا حاصل ہے
یہ تیرگی بھی کسی روشنی سے نکلی ہے
یہ روشنی بھی کسی تیرگی کا حاصل ہے
ہزار کاوشیں کیں پر نہیں سمجھ پایا
کوئی بتائے تو کیا آدمی کا حاصل ہے
مرا وجود جو پتھر دکھائی دیتا ہے
تمام عمر کی شیشہ گری کا حاصل ہے
معاشرے میں جو مشہور ہو گیا عرفاںؔ
وہ ایک شعر تری شاعری کا حاصل ہے
More Sad Poetry






