کبھی زندگی کا نام ہے محبت
کبھی موت کا پیغام ہے محبت
کبھی محبت سے ملتی ہے خوشی
کبھی غم کی شام ہے محبت
کبھی محبت آنسوؤں کی بارش ہے
کبھی ہنسی کا جام ہے محبت
کبھی ہے محبت دل کی جلن
کبھی دل کا آرام ہے محبت
کبھی ہے محبت ملن کا روپ
کبھی تنہائی کی طرح بے نام ہے محبت
کبھی محبت ہے بے نام زندگی
کبھی زندگی کہتی ہے میرا نام ہے محبت