کبھی غمگین ہوتا ہوں کبھی میں مسکراتا ہوں
Poet: خلیل احمد By: Umair Khan, Sialkotکبھی غمگین ہوتا ہوں کبھی میں مسکراتا ہوں
تمہیں جب یاد کرتا ہوں تو خود کو بھول جاتا ہوں
تمہیں تو دشمنوں کی دشمنی نے مار ڈالا ہے
مجھے دیکھو میں اپنے دوستوں سے زخم کھاتا ہوں
کبھی فرصت ملے تو دیکھ لینا اک نظر آ کر
تمہاری یاد میں بجھتی ہوئی شمعیں جلاتا ہوں
میں چلتا جا رہا ہوں آبلہ پا شوق منزل میں
کبھی کوئی شعر کہتا ہوں کبھی کچھ گنگناتا ہوں
خلیلؔ اب میری آنکھوں میں سنہرے خواب مت بونا
میں پہلے ہی دکھوں کی کھیتیاں تنہا اگاتا ہوں
More Sad Poetry






