کبھی لگتے ہو اپنے اپنے سے
کبھی پرائے پرائے سے
کبھی سلجھے سلجھے سے
کبھی الجھے الجھے سے
کبھی شوخ و چنچل
کبھی کھوئے کھوئے سے
پھر بھی ھو
میرے لفظوں میں سمائے ہوئے
اک حسین خواب کی صورت
میرے پیار کی صورت
میرے اعتبار کی صورت
میرے دن رات کی صورت