کبھی مہندی سے سجا لو تم اپنے ہاتھوں کو
اِس سجاوٹ کے کسی کونے میں
ہمارا بھی نام لکھ دو
یہ نام صرف ہم دونوں کو ہی نظر آئے
کُچھ اِس طرح سے ہم دونوں کا نام لکھ دو
تیری مہندی سے سجے ہاتھوں کو
میں اپنے ہاتھوں میں لوں گا
تیری مہندی کی خوشبُو کو
اپنے دل میں قید کر لوں گا
ڈھونڈ لوں گا میں تیرے ہاتھوں میں
چُھپے ہم دونوں کے نام