کتنا مشکل ہے وفا کرنا
خود کو خود سے ہی جدا کرنا
جانے کوئی کیا کشمکش ہے
جی کر مرنے کی دعا کرنا
کوئی حسرت ہو بتا دینا
پھر نہ تو مجھ سے گلہ کرنا
اک بار سن تو لو جرم میرا
پھر مجھ کو تجویز سزا کرنا
بات ایک ہی ہم نے سیکھی شاکر
انسان کو انسان کہا کرنا