Add Poetry

کتنی الجھن میں ہیں پرائے لوگ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کتنی الجھن میں ہیں پرائے لوگ
جانے کس کس جہاں سے آئے لوگ

حسرتوں کا نگار خانہ ہے
دکھ کی بستی میں مسکرائے لوگ

جب اندھیروں نے دی صدائے دل
دیئے پلکوں کے لے کے آئے لوگ

کیسے تدفین کر رہا ہے یہاں
جس نے ہاتھوں سے ہیں جلائے لوگ

غم کا سورج جلا رہا ہے مگر
لے کے پھرتے ہیں اپنے سائے لوگ

میری تحریک میں ہیں جلوہ فگن
ساری دنیا کے یہ ستائے لوگ

میری آنکھوں میں پیار دیکھا تو
وشمہ مشکل میں مسکرائے لوگ

Rate it:
Views: 485
12 Feb, 2017
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets