کتنے بے لوث و وفادار ہیں دمساز میرے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, islamabad

کتنے بے لوث و وفادار ہیں دمساز میرے
آج مجھ سے ہی گریزاں ہیں ہمراز میرے

غم ِ ہجراں نے کچھ ایسی مسیحائی کی
سوز ِرواں میں ڈھل گئے سب ساز میرے

جسکے تیور میں ٹھہراؤ نہیں دیکھا میں نے
آج اُسکو بھی بدلے ہوئے لگتے ہیں انداز میرے

پہلے جہاں جنبش ِابرو کی قدر ہوتی تھی
کچھ معانی نہیں رکھتے اب وہاں الفاظ میرے

جا تجھ کو مبارک ہوں تیری اُونچی اُڑانیں
مجھ کو پستی میں ہی رہنے دو جانباز میرے

تم بھی اگر چل دیئے یوں چھوڑ کے مجھ کو
پھر کون اُٹھائے گا رضا تیری طرح ناز میرے

Rate it:
Views: 490
22 Oct, 2010
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL