کسی بھی شعر میں اچھا برا کیا
Poet: امن چاند پوری By: zeeshan, Karachiکسی بھی شعر میں اچھا برا کیا 
 بس اتنا دیکھیے کس نے کہا کیا 
 
 ابھی انساں تو بن پائے نہیں ہو 
 بنوگے آدمی سے دیوتا کیا 
 
 ستاروں میں یہ کیسی کھلبلی ہے 
 فلک پر آ گیا سورج نیا کیا 
 
 کتابوں سے اسے فرصت نہیں تھی 
 وہ پڑھتا آپ کا چہرہ بھلا کیا 
 
 تمہاری ہی طرح ہو جاؤں یعنی 
 بدل لوں میں بھی اپنا راستہ کیا 
 
 ترقی کر رہا ہے ملک بے شک 
 ترقی نے غریبوں کو دیا کیا 
 
 امنؔ ہم تو فقیر عشق ٹھہرے 
 فقیری میں خسارہ فائدہ کیا
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 