کسی کو دل دینا بڑی نادانی ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

میری شاعری کچھ نمکین کچھ زعفرانی ہے
تھوڑی مذہبی اور زیادہ تر رومانی ہے

جب کبھی مشکل وقت آن پڑا ہم پر
تب ہم نے سب کی صورت پہچانی ہے

لوگ امانت کو سنبھال کر نہیں رکھتے
یہاں کسی کو دل دینا بڑی نادانی ہے

ہر کوئی مال و زر کے چکر میں الجھا ہوا ہے
یہ جانتے ہوئے بھی کہ دنیا فانی ہے

اس بے وفا زندگی کا کیا بھروسہ اصغر
جب سانس رکی تو ختم کہانی ہے

Rate it:
Views: 507
31 Mar, 2011
More Life Poetry