کسی کی یاد میں آنکھوں کو لال کیا کرنا
Poet: حسن عباس رضا By: Asher, Swatکسی کی یاد میں آنکھوں کو لال کیا کرنا
جسے بچھڑنا تھا اس کا ملال کیا کرنا
ہمیں تو اس کی جدائی عزیز رکھنی ہے
یہ جاہ و حشمت و مال و منال کیا کرنا
محبتیں تو فقط انتہائیں مانگتی ہیں
محبتوں میں بھلا اعتدال کیا کرنا
یہ کار عشق تو بچوں کا کھیل ٹھہرا ہے
سو کار عشق میں کوئی کمال کیا کرنا
وہ رابطے جو کیے خود ہی کالعدم ہم نے
نئے سرے سے پھر ان کو بحال کیا کرنا
More Sad Poetry






