کسی کی یاد نے اسقدر رلایا ہے

Poet: Mubeen By: Mubeen, islamabad

کسی کی یاد نے اسقدر رلایا ہے
اب کے ساون آنکھوں میں اتر آیا ہے

آبیاری کریں گے لہو سے اپنے
غم کا پودا دل کے آنگن میں لگایا ہے

سرخ پھولوں نے آگ لگائی ہے درختوں پر
جانے کیوں بہار نے اپنا دامن جلایا ہے

روتی رہی شبنم رات بھر پھولوں پہ
لگتا ہے قدرت کا بھی دل بھر آیا ہے

کسی تعاقب میں خیال اتنی دور نکل گیا
گویا دشت و صحرا پھر کے آیا ہے

بار بار انجام سے ڈراتے ہیں لوگ
بارہا ہم نے دل کو سمجھایا ہے

Rate it:
Views: 1109
30 Oct, 2009