کسے خبر تھی
Poet: Perveen Shakir By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI وہ زرد موسم کی آخری شب
ہجومِ ہم خوابگاں میں بیٹھا
بہار کے پہلے پھول کا ذکر کر رہا تھا
اوراپنے کل کے لئے سنہری شگون لینے کو
اس کے کِھلنے کا منتظرتھا
کسے خبر تھی
کہ اب کے موسم
بہار کے پہلے پھول کو بھی
شگفت کے معجزے کی خاطر
اُسی کی مٹی کا آسرا تھا
More Sad Poetry






