کلی مسلی سحرہوگی

Poet: ابو من By: ابو من , islamabad

اجر محبت نرالا دے گیا یارو
لٹا کر خط مجھے چھوڑے چلا یارو

کلی مسلی سحرہوگی مجھے شک ہے
جبھی تو ہے رکی ٹھنڈی صبا یارو

قیامت ہے شہر کی ہر گلی میں اب
جہاں دیکھو کھڑی اب تو قضا یارو

جنازے ہم اٹھا کرتھک چکے ہیں یاں
کروکچھ تو جدا سی اب دعا یارو

اسے چاہے پیاسی یہ نظر میری
یہی ہے چاہ بتا دو پیا یارو

Rate it:
Views: 554
20 Feb, 2013