کوئی اور ہے یہ
Poet: UA By: UA, Lahoreمیری زندگی کا نیا موڑ ہے یہ
اک اجنبی سا کوئی اور ہے یہ
مگر پھر بھی مجھ کو لگے اپنا اپنا
میرے دل پہ باندھے کوئی ڈور ہے یہ
بدلنے لگا میرے انداز سارے
میری زندگی کا نیا طور ہے یہ
میرے دل کو مظبوط کرتا رہے
اگرچہ نازک سا کمزور ہے یہ
یہ ڈوری دامن سے چھوٹ نہ جائے
بدلتی رتوں کا بہت زور ہے یہ
سمجھ کر بھی عظمٰی سمجھتا نہیں
نادان دل کچھ مغز کور ہے یہ
More Sad Poetry






