تمہاری یاد میں کتنے دنوں سے سوئی نہیں
جسے ملا ہے تمہاری طرح سے کوئی نہیں
تمہارے قرب سے عزیز تر تمہاری خوشی
اسی لئے وہ تم سے دور ہو کے روئی نہیں
دیار شوق کی راہوں میں سفر کرتی رہی پیہم
مگر ان راستوں کے پیچ و خم میں کھوئی نہیں
جو ہم سفر ملا وہی راستے میں چھوڑ گیا
جو میرا بن کے میرے ساتھ چلے کوئی نہیں
عظمٰی ہمیشہ اپنے دل میں روشنی رکھنا
کہ شب تار میں جگنو ملے گا کوئی نہیں