Add Poetry

کوئی پوچھتا نہیں

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, KARACHI

لمحات ڈھل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں
ارماں نکل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

تیری نگاہ ناز کے جلوؤں کی آگ سے
دیوانے جل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

زنداں میں ڈال کر وہ بھلا بیٹھے ہیں ہمیں
موسم بدل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

دیدار یار میں ملے سبقت کا بس شرف
ٹوٹے وہ پڑے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

بیمار غم کو تو نے بلایا وہ آگئے
گرتے سنبھل رہے ہی کوئی پوچھتا نہیں

محفل میں ہم کو دیکھ کر ناراض ہوگئے
ہم اب بھی کھَل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

کل کے رئیس آج گدا بن گئے یہاں
ٹکڑوں پہ پل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

کانوں میں آج بھی وہی محسور جلترنگ
رس گھول سے رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

رکھا ہے جن کو دل کی تہوں میں لپیٹ کر
جذبے مچل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

تیری وفاء کی راہ پر اشہر سے بے خبر
کانٹوں پہ چل رہے ہیں کوئی پوچھتا نہیں

Rate it:
Views: 471
02 Apr, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets