Add Poetry

کوئی کیا جانے

Poet: Zahid By: Zahid Hussain, Mardan

میرے چہرے کی ہنسی تو سب نے دیکھ لی ہے
جو دل پہ بیت گیا وہ ، وہ کوئی کیا جانے

نہ ہو گمان میں بھی ، اور وہ ہو جائے
لکھا ہوا ہے نصیب ، وہ کوئی کیا جانے

یہاں تو سب کے سب وفا کے طالب ہیں
ملے گی کس کو وفا ، وہ کوئی کیا جانے

مجھے ملا ہے جو ، میرے نصیب میں تھا
جسے ملا میں نہیں، وہ کوئی کیا جانے

ہزاروں لوگوں سے، تو میر ا واسطہ ہے
ہے کس سے پیار مجھے، وہ کوئی کیا جانے

بھرے جہان میں جو، زاھد کو پیارا تھا
کہاں وہ دوست ہے اب، وہ کوئی کیا جانے

Rate it:
Views: 931
27 Oct, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets