Add Poetry

کوئی یہاں سے اُٹھا ٗ وہاں چلا آیا

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

کوئی یہاں سے اُٹھا ٗ وہاں چلا آیا
کوئی وہاں سے اُٹھا ٗ یہاں چلا آیا

کوئی پتہ دے اِس بے گھر کو بھی
نجانے کہاں سے اُٹھا ٗ کہاں چلا آیا

کانٹوں سے آراستہ ہوئیں اِسکی راہیں
جب بھی جہاں سے اُٹھا ٗ جہاں چلا آیا

اور پھر دیکھتی ہوں ہر چہرہ ہی زرد
ہر مسافر میری نظر کو پریشاں چلا آیا

جب بھی پڑھا کسی بھی پیشانی کو
تاریکیوں کا اُڑتا ہوا سماں چلا آیا

خامشی سے جس کی پسماندہ ہوا دل
اب کیسے مجھے پانے وہ بے زباں چلا آیا

میں آگے آگے اُس کی تلاش میں
اور وہ پیچھے پیچھے ناداں چلا آیا

نہ مَیں اُس کو ملوں ٗ نہ وہ مجھے
یہ کیسا میرے رب امتحاں چلا آیا

Rate it:
Views: 328
05 Nov, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets