Add Poetry

کُتب خانہ کو مُردہ خانہ بنا دیا

Poet: purki By: m.hassan, karachi

تعلیم کیلئے جس پلاٹ کا سودا ہوا تھا
لوگوں نے اس پلاٹ کو لنگر خانہ بنادیا

نونہالوں کی تعمیر کیلئے جو کُتب خانہ بناتھا
لوگوں نے اس کُتب خانہ کو مُردہ خانہ بنا دیا

اِن سات دھائیوں میں لیڈروں نے قوم کو کیا دیا
افسوس! نئی نسل کو ہیرونچی بنا دیا

سالوں سال سے قوم جن لوگوں کی گرفت میں ہے
اِن ٹھیکہ داروں نے قوم کو مکمّل جاہل بنا دیا

خود تو شکار کرکے اپنا وقت گزار گئے
لیکن معصوم ذہنوں کو شکاری بنا دیا

شکوہ کریں تو کس سے کریں اور کہاں کرے
اس قوم کے لیڈروں نے ہی قوم کو رُلا دیا

انسانیت کے دشمنوں سے تم دور رہو پُرکی
کتنے گھروں کو ان ظالموں نے نشانہ بنادیا

شادی بیاہ میں سادگی کا خاص خیال رکھو
مگر ہم نے اس فرمان کو ہی دل سے بُھلا دیا

اسلام میں ریاکاری ایک سنگین جرم ہے
افسوس! ہم نے اسے اپنی عادت بنا لیا

عمر بھر کی پُونجی ایک ہی دن میں لٹاکر
افسوس کہ ہم شیطانوں کے باتوں میں آگیا

قرآن کی واضح آیت ہے اور حدیث رسول بھی
اسراف کرنے والوں کو شیطان کا بھائی قراردیا

اللہ رسول کا حکم ہے کہ دکھاوے سے باز آؤ
جب حد سے گزر گیا تو انہیں جڑ سے مٹا دیا

جو قوم سوچنے سمجھنے کو ہرگز نہ ہو تیار
اُس قوم کی نسلوں کو اوروں کا غلام بنا دیا

قوم اب جاگ چکی ہے اللہ کی مدد سے
کچھ دل جلوں نے پوری قوم کو جگا دیا

اسلام میں مردعورت پرلازم ہے حصولِ تعلیم
تعلیم ہی کو کمال و زوال کا ذریعہ بنا دیا

نسلِ ابو جہل ہے علم سے بھاگنے والے
جہالت نے مولائیوں کو کیا سے کیا بنادیا

وہ لیڈر جو قوم کو تعلیم و آگہی سے ہٹا دے
افسوس ہے ایسوں کو قوم کا لیڈر بنا دیا

غنڈہ گردی زبردستی اور دھونس دھمکی کے ماحول نے
افسوس چند مکّاروں نے نوجوانوں کو اپنا آلہ کار بنا دیا

ہائے میرے دیس میں رائج سیاسی نظام نے
ہر ناسمجھ نوجوان کو زبردستی غنڈا بنا دیا

حرام خوری اور بھتّہ خوری کے اِس کلچر نے
میرے دیس کے ہر فرد کو یرغمال بنادیا

غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی اب کوئی انتہا نہیں
قانون کی بے بسی نے مجرموں کوہیرو بنا دیا

“وَلَکُم فیِ القِصاصِ حَیاتِ یّا اُولیِ لاَلباب “ کی آیت
اِس آیت کی خلاف ورزی نے ملک کو جہنّم بنا دیا

اس قوم کی دعاؤں میں اب دم نہیں رہا
قدرت نے پھر سے اُسے وزیر اعظم بنا دیا

سُودی نظام جب ہوں دنیا میں چار سُو
کس طرح مولویوں نے خود کو فرشتہ بنا دیا

 

Rate it:
Views: 342
07 Jun, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets