Add Poetry

کِسی اصوُل وفا پہ جو کار بند نہیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

کِسی اصوُل وفا پہ جو کار بند نہیں
جہانِ عشق میں اِتنا بھی سر بلند نہیں

ہم اپنے دِل میں کوئی زہر بھی نہیں رکھتے
ہماری باتوں میں شامل اگرچہ قند نہیں

بنا لڑے ہی چلو جنگ ہار جاتے ہیں
مِری سپاہ کے اب حاصلے بلند نہیں

میں اپنی مٹھی میں بھر لاؤں چاند تاروں کو
اب اس قدر بھی تو اونچی مِری کمند نہیں

اُسے خدا کِسی نعمت سے کیا نوازے گا
جو شخص اپنے خدا کا نیاز مند نہیں

فریب کھالوں کسی سے قبول ہے مجھ کو
فریب دینا کِسی کو مجھے پسند نہیں

ملی ہیں زینہ بہ زینہ ہی منزلیں ہم کو
وہاں سے لے کے یہاں تک یہ اِک زقند نہیں

تو کیا ہوا جو ہوُا بند ایک در عذراؔ
ہر ایک در تو زمانے کا تجھ پہ بند نہیں

Rate it:
Views: 588
01 Mar, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets