کٹ ہی جائے گا سفر
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aچلتے چلتے یوں ہی سفر کٹنے لگا
میں رواجوں میں اسطرح بٹنے لگا
پھر شب تنہائی نے مجھے آوازیں دیں
میں گلی کے موڑ سے یوں پلٹنے لگا
ساری سوچیں ایک کوزے میں بند رہیں
میں وقت کی بانہوں میں پھر سمٹنے لگا
سارے سائے دور تھے اور میں تھا تنہا
سر سے آسماں پھر یوں ہی ہٹنے لگا
پھر کیا تقدیر نے بھی اک فیصلہ
میں صحراؤں میں اس طرح بھٹکنے لگا
More Sad Poetry






