کچھ ایسے میں گزارتا رہا زندگی

Poet: Kamran.Wassal By: Eisha, Gujranwala

کچھ ایسے میں گزارتا رہا زندگی
کہ ہر آن تجھے پکارتا رہا زندگی

یہ سانسیں اُسی ذات کی مرہون ہیں
بس یہی سوچ کر میں سنوارتا رہا زندگی

میں جانتا تھا کہ اُسے شغف ہے پھولوں سے
اسی لیے میں ہر زخم نکھارتا رہا زندگی

پتھروں کے شہر میں کوئی ٹھیس نہ پنہچے اسے
میں ہر سنگ کو سینے پر ٹالتا رہا زندگی

قربت کے لمحے بھی شاید ملے ہوں کبھی
میں تو ہجر کے لمحوں کو نکالتا رہا زندگی

میری جاں میں بسی ہے جاں اُس کی وصل
اور میں فقط اُس کی خاطر سنبھالتا رہا زندگی

Rate it:
Views: 578
08 Jul, 2010