کچھ خوشی کے پل لے کے آئی یہ زندگی

Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

کچھ خوشی کے پل لے کے آئی یہ زندگی
پھر سے سپنے سہانے بُننے لگی یہ زندگی

میں نے کیا سوال تو جواب بن کے آئی یہ زندگی
خُشک راہوں پر پھر برسات لے کے آئی یہ زندگی

دردِ دل پر داواع بن کے آئی یہ زندگی
میں نے بڑایا ہاتھ تو تھامنے آئی یہ زندگی

میں سمجھتا رہا میں نے ہی بنائی یہ زندگی
ایک دن بچھڑ گئی پھر ہاتھ نہ آئی یہ زندگی

میرے زخم دیکھ کے مسکرائی یہ زندگی
میری ہے زندگی کہ ہے پیاری یہ زندگی

Rate it:
Views: 1023
14 Apr, 2019