کچھ فسانے کھو گئے

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 کچھ فسانے کھو گئے
جو زمانے کھو گئے

بادہ خانے کھو گئے
سب ٹھکانے کھو گئے

ہر تعلق چھوٹا ہے
خط پرانے کھو گئے

لوٹ کر جو چل دئیے
سب خزانے کھو گئے

ربط جتنے تھے سبھی
درمیانے کھو گئے

دشت میں ہم آ بسے
آشیانے کھو گئے

رت بہاروں کی مٹی
دن سہانے کھو گئے

وہ خوشی کا تھے نشاں
جو زمانے کھو گئے

ماضی کے رومی ! سبھی
اب ترانے کھو گئے

Rate it:
Views: 399
17 Nov, 2009